چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات کی ۔
جیل ذرائع کے مطابق وکلا نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو عدالتی کارروائیوں، سائفر کیس میں آئندہ ہونے والی پیش رفت سے بھی متعلق آگاہ کیا ۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وکلا کی ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی۔