قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ رن اوسط پر ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا افسوس رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں فخر زمان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں امید تھی کہ اچھا آغاز ملا تو جیتیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امید پر دنیا قائم ہے، ابھی سیمی فائنل سے باہر نہیں ہوئے، اس اسٹیج پر میچ جیتنا ہی بڑی بات ہوگی۔
اوپننگ بیٹر نے مزید کہا کہ انگلینڈ کے خلاف میچ جیتے تو ہمارے اور نیوزی لینڈ کے پوائنٹس برابر ہوں گے، صرف رن اوسط پر باہر ہونے کا افسوس رہے گا۔
اگر بھارت کے خلاف نہ کھیل رہے ہوں تو بھارتی کراؤڈ سپورٹ کرتا ہے، بھارت کی پچز زبردست ہیں، یہاں کرکٹ کھیل کر بڑا مزہ آتا ہے۔
انگلینڈ کے خلاف میچ میں محمد رضوان، عبداللہ شفیق، بابراعظم یا افتخار کا دن ہوسکتا ہے، بھارت میں وکٹیں کافی سپورٹنگ ہوتی ہیں۔