:پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کاکہنا ہے کہ پاک وطن کے لئے پاکستانی افواج کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
:پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان کی ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کے گھر آمد ،اہل خانہ سے تعزیت کی۔سینئر رہنما آئی پی پی اسحاق خان خاکوانی اور عون چودھری بھی ہمراہ تھے۔جہانگیر ترین، عبدالعلیم خان اور دیگر قائدین نے شہداء کی پیشہ ورانہ صلاحیتیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
جہانگیر ترین، عبدالعلیم خان و دیگر قائدین نے تیراہ آپریشن کے دوران شہید ہونے والے نائیک خوشدل خان، نائیک رفیق خان اور لانس نائیک عبدالقادر کے اہل خانہ سے بھی اظہار تعزیت کی۔