ہرے رنگ کے موتی جیسے نظر آنے والے مٹر کو قدرت نے ایک چھلکے میں چھپا کر بنایا ہے جن میں اچھی صحت کے حیرت انگیز فائدے موجود ہیں۔
موسم سرما میں آنے والے ان مٹر کو لوگ خوب استعمال کرتے ہیں، کوئی سالن میں پکانا پسند کرتا ہے تو کوئی چاول کے ساتھ، یہاں تک کہ سلاد میں بھی اسے کافی اہمیت حاصل ہے۔
مٹر میں کون سے فوائد چھپے ہوئے ہیں؟
چھوٹے چھوٹے مٹر کے دانوں میں وٹامن سی کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے جو انسانی جسم میں قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
ذیابیطس اور بلڈ پریشر:
مٹر میں کم مقدار میں گلی سیمک اور کم مقدار میں کیلوریز ہوتی ہے جو ذیابیطس اور بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بہترین ہوتا ہے جب کہ ڈائٹ کرنے والے بھی مٹر کے استعمال سے مطلوبہ نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔
آئرن:
مٹر میں آئرن کی بھرمار ہوتی ہے جو پورے جسم میں آکسیجن کو زیادہ بہتر طریقے سے پہنچنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
فائبر:
اس کے علاوہ مٹر میں وٹامن اے بھی پایا جاتا ہے جو جلد کی دلکشی کو بڑھانے کے لیے کافی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے جب کہ اس میں وٹامن کے ساتھ فائبر کی بھی اچھی خاصی مقدار ہوتی ہے۔