Trending Now

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی دلچسپ سوال جواب کی ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما اور اُن کے شوہر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے دلچسپ سوال جواب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا شمار بھارت کی مقبول ترین جوڑی میں ہوتا ہے، اس جوڑی کے مداح اُن کی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگیوں کے بارے میں جاننے کے لیے بے چین رہتے ہیں، مداحوں کی اسی بےچینی کو مدنظر رکھتے ہوئے حال ہی میں انوشکا اور کوہلی نے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا۔

اس سیشن میں انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے ایک دوسرے سے دلچسپ سوال پوچھے جس کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر وائرل ہورہی ہے۔

انوشکا شرما نے ویرات کوہلی سے سوال کیا کہ “گھر میں آپ اپنا مثالی اتوار (آئیڈیل سنڈے) کس طرح گُزارنا پسند کریں گے؟” اس کا جواب دیتے ہوئے کوہلی نے کہا کہ “ہم اپنے فیملی روم میں کافی کا کپ لیے ہماری بیٹی وامیکا کے ساتھ وقت گُزاریں گے، کھیلیں گے، بلاکز کے ساتھ کھیلیں گے اور بچوں کی تصاویر والی کتابوں میں رنگ بھی بھریں گے”۔ویرات کوہلی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ “جب ہماری بیٹی سو جائے گی تو پھر ہم کچھ دیر کے لیے ٹی وی پر کوئی بھی فلم وغیرہ دیکھیں گے”۔

انوشکا شرما نے کوہلی سے اگلا سوال کیا کہ “وہ کہاں چھٹیاں گُزارنا چاہیں گے؟” جس پر کوہلی نے کہا کہ “وہ اپنی بیٹی وامیکا کے ساتھ جنوبی افریقا کے سفاری پارک جانا چاہیں گے”۔

اداکارہ نے اپنے شوہر کے سب سے بڑے خوف کے بارے میں سوال کیا کہ “آپ کا سب سے بڑا خوف یارکر ہے یا باؤنسر؟” جس پر کوہلی نے “باؤنسر! میرا مطلب ہے، میں کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن ان دونوں میں سے، میرے لیے باؤنسر زیادہ مشکل ہے”۔

ایک سوال کے جواب میں ویرات کوہلی نے کہا کہ “مانچسٹر سٹی اُن کا پسندیدہ فٹبال کلب ہے”۔

انوشکا کے سوالوں کے جواب دینے کے بعد ویرات کوہلی نے بھی اپنی اہلیہ سے چند دلچسپ سوال پوچھے، کوہلی نے انوشکا شرما کی فلم کے گانے کے چند بول پڑھ کر گانے کا نام پوچھا جس کے جواب میں بالی ووڈ اداکارہ کشمکش کا شکار نظر آئیں اور کہا کہ “مجھے یہ گانا یاد نہیں آرہا”۔

کوہلی نے انوشکا سے اُن کی کرکٹ کی پسندیدہ یاد کے بارے میں پوچھا جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ “فی الحال، آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پاک بھارت میچ پسندیدہ یاد ہے”۔

ویرات کوہلی نے اہلیہ سے پوچھا کہ “آپ کو صبح کی کافی بالکونی میں بیٹھ کر پینا پسند ہے یا کاوْچ (صوفہ) پر بیٹھ کر؟” جس پر انوشکا نے کہا کہ “کاوْچ پر کیونکہ ہم بالکونی میں جاتے ہی نہیں”۔

سیشن کے آخری سوال کا جواب دیتے ہوئے انوشکا شرما نے کہا کہ “میں نڈر ہوں، مجھے کسی چیز سے ڈر نہیں لگتا”۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے انوشکا شرما کے حاملہ ہونے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں، بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ کہا جا رہا تھا کہ اداکارہ اور ویرات کوہلی اپنی بیٹی وامیکا کے بعد اپنے دوسرے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے سال 2017 میں اٹلی میں شادی کی تھی، اس جوڑے کے ہاں جنوری 2021 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے وامیکا رکھا۔

Read Previous

عوام کو صحت کو بہترین سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،اس سلسلہ میں حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میںصحت کے فروغ کے لئے اٹھائے گئے انقلابی اقدام اور خصوصی ہدایات پرٹوبہ ٹیک سنگھ میں چیف ایگزیکٹوآفیسرڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ کی زیر نگرانی ضلع بھر کے15صحت مراکز پربھر پور طریقہ سے ’’ہفتہ صحت‘‘ منایا گیا، ڈپٹی کمشنر محمد نعیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں لگائے گئے میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( جنرل) احمد جواد سردار، ایگزیکٹوآفیسرڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کاشف باجوہ ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد شہباز انصاری پرسنل اسسٹنٹ ٹو سی ای او (ہیلتھ)محمد فہیم ظفر، سمیت ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا عملہ اور طبی معائنہ کیلئے آنے والی عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ، ڈپٹی کمشنر نے طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں قائم کئے گئے تمام کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور وہاں پر آئے ہوئے مریضوں سے طبی سہولیات بارے استفسار بھی کیا،حکومت پنجاب کی جانب سے ’’ ہفتہ صحت‘‘ منانے کا مقصدعوام کیلئے آگاہی کا ایک سلسلہ تھا جس کے سلوگن ’’اپنی حفاظت کے لئے اپنی صحت کے بارے میں جانیں‘‘،’’ ہمیں خیال ہے آپکی صحت کا‘‘ اور’’ صحت مند زندگی کی جانب 8 قدم ‘‘تیار کئے گئے تھے اوراس ویژن کے تحت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت تحصیل گوجرہ ،تحصیل کمالیہ اورتحصیل پیرمحل کے تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتالوں،8رورل ہیلتھ سنٹرزجن میں316گ ب ، 394 گ ب،مونگی بنگلہ،نواں لاہور، رجانہ ، سندھیلیانوالی، اروتی، 740 گ ب اور 3 بنیادی مراکز صحت 299 گ ب ، 319 گ ب اور396 ج ب میں عوام الناس میں بیماریوں کی سکریننگ کیلئے خصوصی کیمپس لگائے گئے جہاں پر آنے والے شہریوں کا بنیادی معائنہ،کلینیکل ہسٹری،ہیماٹولوجیکل سکریننگ، پھیپھڑوں کی صحت اور ٹی بی سکریننگ، حاملہ خواتین کا معائنہ،حاملہ خواتین اور دو سال سے کم عمر بچوں کی ویکسی نیشن، کونسلنگ اور طبی سہولیات بارے رہنمائی دی گئی۔ چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ نے’’اوصاف ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع بھر میں 23اکتوبر سے26 اکتوبر تک جاری رہنے والے ”ہفتہ صحت ”میں ان کا ٹارگٹ20200شہریوں کو اس خصوصی مہم میں صحت کی سہولیا ت فراہم کرنا تھا جبکہ ان کے پاس 23120 شہریوں نے اپنی رجسٹریشن کروائی اور ان کے مختلف بیماریوں کی تشخیص کیلئے ٹیسٹ کئے گئے جن میں 16297شہریوں کافزیکل چیک اپ ، 13087شہریوں کے (Serology)کے بلڈ ٹیسٹ، 2643شہریوں کے (TB)ٹیسٹ، 10382شہریوں کی (History & Counselling)کی گئی، 7452شہریوں کو ہیپاٹائٹس بی کی(Immunization)، 1720خواتین کے اینٹی نیٹل کیئر (ANC)چیک اپ ، 12008شہریوں کے (BSR)بلڈشوگر ٹیسٹ کئے گئے ، انہوں نے بتایا کئے شہریوں سے لئے گئے خون کے نمونوں کے دوران (Hepatitis)کے 903کیسز (Positive) جبکہ 13743کیسز (Negitive)پائے گئے ، انہوں نے بتایا کی ’’ہفت صحت ‘‘ کے دوران ان کی ٹیم کی جانب سے مقررہ اہداف سے زائد 114.46فیصد نتائج حاصل کئے جو ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں انکے ڈیپارٹمنٹ کی لگن سے عوامی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ’’ ہفتہ صحت‘‘ کے اختتام پر ’’ہفتہ صحت ‘‘کے دوران بطور ڈیوٹی اپنی بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرنے اور 100 فیصد سے زائد ٹارگٹ پورا کرنے والے ڈاکٹرز و عملہ کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں انہیں انکی بھر پور حوصلہ افزائی کیساتھ مبارکباد یتے ہوئے خصوصی یادگارخوبصورت سرٹیفکیٹس دیئے گئے،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کاشف باجوہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کاشف ندیم سمیت محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے، واضع رہے گزشتہ دنوں جب وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ہمراہ اچانک سرپرائز وزٹ پررات کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پہنچے تھے تو اس وقت بھی وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دورہ کے اختتام پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے بہترین ایڈمنسٹریشن اور انتظامات پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کاشف باجوہ کو تعریفی الفاظ کیساتھ شاباش دیتے ہوئے یہ کہا تھا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ بہترین انتظامات اور سروسز کیساتھ پنجاب بھر میں نمایاں مقام حاصل کئے ہوئے ہے جو یقیناً ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کیلئے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے ’’اوصاف‘‘ سے خصوصی ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا صوبہ بھرکے سرکاری ہسپتالوں ، رورل ہیتھ سنٹرز ، بیسک ہیلتھ یونٹس سمیت دیگر صحت کے مراکزپر عوام کیلئے صحت کی سہولیات میں بہتری لانا نگران وزیراعلیٰ پنجاب سیدمحسن نقوی کے دل کی سب سے بڑی خواہش ہے،یہی وجہ کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی صحت کے شعبہ پر خاص توجہ مرکوز کئے عوام کوصحت کی ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے سلسلہ میں بڑی دلچسپی کیساتھ انقلابی اقدامات کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

Read Next

سردیوں میں مٹر کھانے کے حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *