ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں دھاندلی سے بھرپورامپائرنگ کرکے پاکستان کو میگا ایونٹ سے باہر کیا گیا۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر حریم شاہ نے کرکٹ سٹیڈیم میں موجود بھارتی شائقین کی تصویر پوسٹ کی جس پر لکھا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ شرم کرو۔
انہوں نے کہا کہ غیر صحت بخش خوراک، دھاندلی سے بھرپور امپائرنگ اور انتہا پسند ہجوم، اس طرح بھارت نے پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر نکالا۔
حریم شاہ نے آئی سی سی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ میں آئی سی سی سے درخواست کرتی ہوں کہ مستقبل میں بھارت سے کسی بھی ایونٹ کی میزبانی نہیں کروائی جائے، اگر ایسا ہوا تو پاکستان ایونٹ میں حصہ نہیں لے گا۔
حریم شاہ کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ان کی حمایت کی اور کہا کہ پورا ورلڈ کپ ہی پہلے سے فکس تھا۔