Trending Now

کرک میں پلاسٹک بیگز میں گیس بھر کر لے جانے پر پابندی

ڈپٹی کمشنر کرک نے ضلع میں پلاسٹک بیگز میں گیس لے کر جانے پر پابندی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ایسا کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ اور دیگر علاقوں میں غباروں کے ذریعے گیس اسٹور کی جاتی ہے، بچے اور بڑے پلاسٹک بیگز میں قدرتی گیس بھر کر گھر لے جاتے ہیں۔ غباروں اور شاپروں میں گیس بھر کر لے جانا  کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پلاسٹک بیگز نے چلتے پھرتے بموں کی شکل اختیار کر لی ہے، حکم کی خلاف ورزی کی صورت میں گرفتار کرکے کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کرک میں بڑے ذخائر ہونے کے باوجود مقامی لوگ گیس کی سہولت سے محروم ہیں ، جس کی وجہ سے لوگ پائپ لائنوں سے شاپروں میں گیس بھرنے کے خطرناک کام پر مجبور ہیں۔

Read Previous

دھاندلی سے بھرپور امپائرنگ کرکے پاکستان کو ورلڈ کپ سے نکالا گیا، حریم شاہ

Read Next

انار کے وہ فائدے جو اس پھل کا مزہ دوبالا کردیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *