لاہور، برائلر مرغی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔
زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت میں دو روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی کلو قیمت 317 روپے ہو گئی۔
مارکیٹ میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی دو روپے اضافہ ہوا، اس طرح پرچون سطح پر فی کلو قیمت 329 روپے ہو گئی۔
مرغی کے گوشت کی قیمت دو روپے اضافے کے ساتھ 477 روپے ہو گئی،فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 329 روپے برقرار رہی۔