کوئٹہ: عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کل کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کے ہمراہ شہباز شریف اور دیگر پارٹی رہنما بھی کوئٹہ آئیں گے، نواز شریف کوئٹہ میں اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
نواز شریف سے ملاقات کے بعد بلوچستان کے 20سے زائد اہم شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت متوقع ہے۔ دورہ کوئٹہ کے موقع پر ن لیگ اور بی اے پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاہدوں کا امکان ہے۔