ملک میں دالوں کی قیمتوں میں اکتوبرکے دوران ماہانہ بنیادوں پرعمومی کمی کا رحجان دیکھنے میں آیا ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق ستمبرکے مقابلہ میں اکتوبرمیں دالوں کی مختلف اقسام کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
اکتوبر2023 میں ملک کے مختلف شہروں میں دال مسور کی فی کلو اوسط قیمت 323.01 روپے ریکارڈکی گئی جوستمبرکے مقابلہ میں 4.30 فیصدکم ہے، ستمبرمیں دال مسور کی فی کلو اوسط قیمت 337.54 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق اکتوبرمیں دال مونگ کی فی کلو اوسط قیمت 279.57 روپے ریکارڈکی گئی جو ستمبرکے مقابلہ میں 2.80 فیصدکم ہے۔
ستمبرمیں دال مونگ کی فی کلو اوسط قیمت 287.61 روپے ریکارڈکی گئی جوستمبر میں 287.61 روپے تھی۔ اعداد وشمار کے مطابق اکتوبرمیں دال ماش کی فی کلو اوسط قیمت 529.88 روپے ریکارڈکی گئی جو ستمبرکے مقابلہ میں 1.62 فیصد کم ہے،
ستمبرمیں دال ماش کی فی کلو اوسط قیمت 538.59 روپے ریکارڈ کی گئی تھی ۔ اعدادوشمارکے مطابق اکتوبرمیں دال چنا کی فی کلو اوسط قیمت 234.86 روپے ریکارڈکی گئی جوستمبر کے مقابلہ میں 6.09 فیصد کم ہے، ستمبرمیں دال چنا کی فی کلو اوسط قیمت 250.10 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔