Trending Now

غیر رجسٹرڈ، پابندی شدہ سرنجوں و دیگر مصنوعات فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ ، پابندی شدہ اور روایتی سرنجوں کی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے غیر رجسٹرڈپابندی شدہ روایتی سرنجوں کی فروخت کے خلاف مہم کا آغاز کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزارت صحت کے مطابق ڈاکٹر ندیم جان کی ہدایت پر مارکیٹ سروے کا آغاز کیا جارہاہے۔ ڈاکٹر  ندیم خان نے اس حوالے سے ڈریپ ، فیلڈ دفاتر اور صوبائی محکمہ صحت کو ہدایات جاریکرتے ہوئے کہا کہ روایتی سرنجوں کا بار بار استعمال کیا جا سکتا ہے جو کہ ہیپاٹائٹس، ایڈز وغیرہ جیسی متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن مصنوعات پرپابندی عائد کی گئی ہے ان کی فروخت، تقسیم اور اسٹاکنگ میں ملوث مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ ملک بھر جعلی ،غیر رجسٹرڈ ادویات کے خاتمےکےلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے ۔ ملک بھر میں نیشنل ٹاسک فورس کے تحت چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Read Previous

عبدالرزاق کا ایشوریا سے متعلق کمنٹ؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Read Next

پنجاب اسموگ: گھر سے کام، آن لائن اسکولنگ اور پبلک ٹرانسپورٹ محدود کرنے پر غور

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *