Trending Now

پنجاب اسموگ: گھر سے کام، آن لائن اسکولنگ اور پبلک ٹرانسپورٹ محدود کرنے پر غور

لاہور: پنجاب حکومت نے اسموگ کے تدارک کے لیے مختلف اقدامات پر غور شروع کردیا۔

نگران وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ اسموگ سے نمٹنے کیلئے بدھ کے روز ورک فرام ہوم، آن لائن اسکولنگ اور پبلک ٹرانسپورٹ محدود کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی میں اضافے کا سبب بننے والی گاڑیوں کے مالکان پر جرمانہ ہوگا جب کہ انڈسٹری، بھٹہ مالکان اور زرعی زمینوں پر فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف بھی سخت کریک ڈاؤن کریں گے، گزشتہ ہفتے جو اقدامات اٹھائے ان کے بہتر نتائج برآمد ہوئے اور اسی لیے اسموگ کو کم کرنے کیلئے مزید کوششیں کی جارہی ہیں۔

Read Previous

غیر رجسٹرڈ، پابندی شدہ سرنجوں و دیگر مصنوعات فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

Read Next

ترکی مقبول ترین سیاحتی ملک بننے کی فہرست میں فرانس کو پیچھے چھوڑنے کے لیے تیار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *