سکیورٹی فورسز کا ضلع ٹانک میں آپریشن،فائرنگ کے تبادلے میں 7دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک کے علاقے کری مچن خیل میں آپریشن علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا۔دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا ۔فائرنگ کے تبادلے میں سات دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔آپریشن کےدوران دہشتگردوں کاٹھکانہ بھی تباہ کردیاگیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشتگرد مختلف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔علاقے میں مکمنہ دہشتگردوں کی تلاش اورخاتمےکےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔مقامی لوگوں نے دہشتگردی کےخاتمےکےلیے سکیورٹی فورسزسےمکمل تعاون کا یقین دلایا۔