نیویارک:مصنوعی ذہانت کی بڑی کمپنی اوپن اے آئی نے سیم آلٹمین کے ساتھ معاہدے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اوپن اے آئی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیم آلٹمین اوپن اے آئی میں بطور سی ای او واپس آ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے سیم آلٹمین کو کمپنی کے بورڈ نے سی ای او کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔