آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امام کعبہ کی ملاقات ہوئی ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے دورہ پاکستان پر امام کعبہ کو خوش آمدید کہا۔
آرمی چیف نے کہا کہ امام کعبہ کا پاکستان آنا پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے،دنیا بھر کے مسلمان حرمین شریفین سے بے پناہ عقیدت رکھتے ہیں۔
امام کعبہ صالح بن عبداللہ نے کہا کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا مذہب ہے،اسلام کی غلط تشریحات کی کوئی گنجائش نہیں۔