لوئر دیر:پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کاکہنا ہےکہ کوئی نیا پاکستان ،کوئی اسلام کے نام پرآیا مگر کچھ نہیں کیا، پاکستان کے مجرم مراد سعید اور تحریک انصاف ہے۔
لوئر دیر میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ کوئی نیا پاکستان ،کوئی اسلام کے نام پرآیا مگر کچھ نہیں کیا، پاکستان کے مجرم مراد سعید اور تحریک انصاف ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم امن اور قرضوں سے نجات چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 30 سال سے قرض لیے جا رہے ہیں، اب جاگناہوگا۔