اسلام آباد(زاہد گشکوری، ہم انویسٹی گیشن ٹیم)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کےصاحبزادے محمد جنید صفدر کی جانب سے لندن میں کاروبار شروع کرنے کیلئے برطانیہ میں دوسال قبل ایک کمپنی بنانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
جنید صفدر کی فیملی اور برطانوی کمپنیز ہاؤس نے ہم انویسٹگیشن ٹیم کو اس حوالے سے تصدیق کی ہے کہ جنید صفدر نے دوسال قبل یہ کمپنی قائم کی تھی۔
انویسٹی گیشن ٹیم کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق کمپنی ائزل اینڈ وکٹوریہ اکتوبر2021 میں قائم کی گئی تھی،جنیدصفدرکمپنی کے اکیلے ڈائریکٹربنے تھے، کمپنی نے اپنی سٹیٹمنٹس بھی کمپنی ہاؤس کے ساتھ جمع کرا رکھی تھی۔
فیملی ذرائع نے ہم انویسٹگیشن ٹیم کو کو بتایا کہ لندن میں کاروبار کیلیے کمپنی جنید صفدر نے خود ہی بنائی ، کمپنی کے دستاویزات میں جنید صفدرطالبعلم کے طور پر نظر آتے ہیں اورکمپنی کا ایڈرس ایوین فیلڈ ہاوس پارک لین کے پتہ پردیا گیا۔
جنید صفدر نے 2022 میں کمپنی کا کاروباری پتہ تبدیل بھی کرایا، پھر کمپنی دو سال بعد پچھلے مہینے یعنی نومبرمیں تحلیل کردی گئی۔
کمپنی نے اپنی سالانہ سٹیمنٹ بھی جمع کرائ ہوئی ہے، کمپنی کی دی گئی کاروباری پروفائل کی تفصیلات کے مطابق کمپنی نے اپنی آڈٹ رپورٹ اور فنانشل سٹیمنٹ جمع نہیں کرائی تھی۔
یوکےکمپنیز ہاوس کی ہم انویسٹگیشن ٹیم کو کمپنی کی تصدیق کرتے ہوئے کمپنی کی پروفائل کی مصدقہ کاپی بھی فراہم کردی ہے۔
خاندانی ذرائع نے تفصیلی موقف میں ہم نیوز کو بتایا ہے کہ کمپنی نے کوئی کاروبار نہیں کیا کیونکہ جنید صفدر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ واپس پاکستان آجائیں۔
فیملی کا ہم نیوز کو دیے گئے موقف میں مزید بتایا گیا ہے کہ جنید صفدر نے مزکورہ کمپنی اب تحلیل کردی ہے۔