اسلام آباد :چینی کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیاجارہا ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پر عام صارفین کیلئے چینی کی قیمت میں 10 سے 15 روپے تک کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اس وقت یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پر عام صارفین کیلئے چینی کی قیمت 155 روپے فی کلو ہے جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ صارفین کیلئے چینی 109 روپے فی کلو ہے۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صارفین کیلئے چینی کی قیمت میں کمی نہیں کی جائے گی، یوٹیلیٹی سٹورز کا بورڈ چینی کی قیمتوں میں کمی کیلئے حتمی منظوری دے گا۔اس کے علاوہ مختلف دالوں کی قیمتوں میں بھی ردوبدل کیلئے جائزہ لیا جا رہا ہے۔