Trending Now

لاہور: گھر بیٹھے لرننگ لائسنس بنوانے کی سہولت متعارف

 لاہور: شہریوں کے لیے گھر بیٹھے لرننگ لائسنس بنوانے کی سہولت متعارف کروا دی گئی۔

سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کے مطابق اب شہریوں کو دفاتر نہیں جانا پڑے گا بلکہ گھر بیٹھے اپنا لرنر پرمٹ حاصل کریں گے۔

نگراں وزیراعلٰیٰ پنجاب محسن نقوی نے گزشتہ رات لائسنس کی اپگریڈیشن کا افتتاح کیا جس کے مطابق شہری گھر بیٹھے https://dlims.punjab.gov.pk/register پر لائسنس بنا سکیں گے۔

ہری پنجاب پولیس ایپ کے ذریعے بھی اب لرنر لائسنس بنوا سکیں گے۔ پنجاب بھر کے 737 پولیس اسٹیشنز، فرنٹ ڈیسک اور  پیٹرولنگ پوسٹوں پر بھی سہولت متعارف کروائی گئی ہے۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ خدمت مراکز پر بے جاء رش کے پیش نظر آن لائن سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Read Previous

سونا 200 روپے سستا ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 15 ہزار ، 400 ہو گئی

Read Next

گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان ، صارفین کو بچت کی طرف جانا ہو گا ، چیئرمین اوگرا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *