لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کا راہداری ریمانڈ معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔
ہائی کورٹ میں خدیجہ شاہ کے دو روزہ راہداری ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے خدیجہ شاہ کے راہداری ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے راہداری ریمانڈ معطل کرنے کی درخواست گزار کے وکیل کی استدعا مسترد کر دی۔