سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں انڈین پیرا ملٹری فورس کے اہلکاروں نے بکتر بند گاڑی سے اسکوٹی سوار بزرگ شہری کو کچل کر قتل کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی جارحیت کا یہ واقعہ جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام میں پیش آیا جہاں بھارتی فوج کی گاڑی نے محمد یوسف نامی بزرگ شہری کو کچل دیا۔
بزرگ شہری محمد یوسف اپنی اسکوٹی پر گھر جا رہے تھے کہ عقب سے آتی ہوئی بھارتی فوج کی تیز رفتار بکتر بند گاڑی نے پہلے ٹکر ماری اور جب وہ زمین پر گرگئے تو بکتر بند گاڑی انھیں کچلتے ہوئے نکل گئی۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے سیاہ قانون کو سپریم کورٹ نے بھی جائز قرار دیدیا اور اس موقع پر چپے چپے پر نفری تعینات ہے۔
اس وقت مقبوضہ کشمیر قید خانے کا منظر پیش کر رہا ہے۔ تمام کشمیری رہنماؤں کو یا تو گرفتار یا نظر بند کیا جا چکا ہے۔