بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے ہمیں انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت تکلیف ہوتی ہے کہ یہ ہمارے ساتھ ہمارے ہی ملک میں کیا ہو رہا ہے، میڈیا کے بغیر فری ٹرائل نہیں ہو سکتا،سب پر پریشر ڈالا جارہا ہے۔
علیمہ خان نے مزید کہا ہے کہ ڈونلڈ لو کے پیغام باجوہ کو بھجوایا گیا تھا، اس کیس میں خان صاحب کو سزائے موت ہو سکتی ہے،باجوہ کو حسین حقانی نے ہائر کیا تھا، ریکارڈ پر موجود ہے کہ اس کو پیسے دیئے گئے تھے۔