اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک میں آج سے تیز بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج 15 دسمبر سے مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک کے بیشتر علاقوں میں اثر انداز ہو گا جس سے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا باعث بن سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے تحت بلوچستان کے پہاڑوں پر رواں موسمِ سرما کی پہلی برف باری کا امکان ہے۔
ملک میں داخل ہونے والے نئے سسٹم کے باعث 16 سے 18 دسمبر کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔