ویب ڈیسک: اسرائیل نے بیک وقت کئی اسلامی ممالک کے خلاف جنگ چھیڑنے کی دھمکی دے دی. اسرائیلی وزیر دفاع یوآئو گیلنٹ نے منگل کو پارلیمنٹ (کنیسیٹ) میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک غزہ، لبنان، شام، عراق، یمن، ایران اور غرب اردن کی طرف سے حملے کی زد میں ہے۔
یوآئو گیلنٹ کا کہنا تھا کہ اس وقت اسرائیل کئی محاذوں پر لڑ رہا ہے۔ انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں وسیع البنیاد فوجی کارروائیوں کا عندیہ دیا جبکہ غزہ میں جاری لڑائی علاقائی سطح پر کشیدگی کو ہوا دیتی دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے وضاحت کیے بغیر بتایا کہ ہم نے ان 6 محاذوں پر جوابی کارروائیاں کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے مختلف حصوں میں ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسند گروپوں نے اسرائیل اور امریکہ کی فوجی تنصیبات پر حملے ہیںَ۔