پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے تمام حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں۔
مریم نواز نے قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 119 اور این اے 120 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔
پنجاب اسمبلی کے تین حلقوں پی پی 159، پی پی 160 اور پی پی 165 سے بھی مریم نواز نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔