آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 7 روپے سے زائد مہنگی ہو سکتی ہیں،مہنگائی سے پہلے ہی پریشان حال عوام پر مزید بوجھ بڑھ جائے گا۔
موقر قومی اخبار کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 7.50 روپے تک مہنگی ہو سکتی ہیں،پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 47 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 7.50 روپے تک بڑھائے جانے کا امکان ہے۔
100 اور 1000 کے نئے نوٹوں پر اسلامیہ کالج کی تصویر رکھی جائے، اسلامیہ کالج پشاور
ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 76 پیسے،مٹی کا تیل بھی 41 پیسے مہنگا ہونے کا امکان ہے،اوگراذرائع نے بتایا کہ قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ کے تناسب سے ہو سکتا ہے۔
اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ آج جمعرات کو حکومت کو بھجوائے گا،وزارت خزانہ نگران وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔