لنکنشائر (ڈیلی پاکستان آن لائن)لنکنشائر کے علاقے چیپل سینٹ لیونارڈز میں یوگا کرتے افراد کو مردہ سمجھ کر پڑوسیوں نے پولیس کو طلب کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی پولیس چند شہریوں کی جانب سے اطلاع موصول ہونے پر ایک کمیونٹی سنٹرپر پہنچی جس کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ یہاں مذہبی رسم کے طور پر اجتماعی قتل ہوا ہے، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب یوگا کلاس کی ٹیچر، ملی لاز نے بھی اپنے یونٹی یوگا فیس بک پیج پر لکھا کہ پولیس کو اس وقت بلایا گیا جب کچھ مقامی لوگوں نے اس منظر کو مذہبی رسم کے طور پر اجتماعی قتل سمجھا۔ جب پولیس عمارت کے پاس پہنچی تو کلاس پہلے ہی ختم ہو چکی تھی۔ یوگا سینٹر کے منتظمین کو پولیس پہنچنے کے بارے میں عمارت کے مینیجر سے سے پتہ چلا۔