کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کپتان روہت شرما نے سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران پاک بھارت میچ کی سٹریٹجی بھی بتائی۔
نجی ٹی وی” ایکسپریس نیوز” کے مطابق روہت شرما کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم نے بڑا سکور بنایا، ہمارے باؤلرز نے بھی عمدہ پرفارمنس دکھائی۔ سری لنکا کے ساتھ میچ میں پچ مختلف دکھائی دیتی ہے، 3 سپنرز کے ساتھ کھیلیں گے۔
واضح رہے کہ بھارت نے ایشیا ءکپ کے اہم میچ میں پاکستان کو 228 رنز سے شکست دی، بھارتی سپن باؤلر نے 8 اوورز میں صرف 25 رنز کے عوض 5 پاکستانیوں کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بھارت نے پاکستان کو 357 رنز کا ہدف دیا تھا، پوری پاکستانی ٹیم 128 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔