Trending Now

15 سے 20 ستمبر تک ملک میں بارشوں کی پیش گوئی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے 15سے 20ستمبر تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر سے خلیج سے ہوائیں ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہونگی،16 ستمبر سے مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہونگی،رپورٹ کے مطابق 15 سے 20 ستمبر تک ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا، 16 سے 20 ستمبر تک کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 16 سے 18 ستمبر لکی مروت، فیصل آباد، کرک میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،17 سے 19 ستمبر تک سوات، مانسہرہ، اسلام آباد، راولپنڈی کے برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ 16 سے 18 تک مری، گلیات، کشمیر، سوات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔

 

Read Previous

بیرون ملک تعلیم کے خواہشمند وں کیلئے خوشخبری، یورپی ملک نے پاکستانیوں کیلئے سکالرشپ کا اعلان کر دیا

Read Next

بلوچستان کے علاقے ژوب و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *