12 ستمبر کے بعد آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے سونے کے نرخ جاری نہیں کئے ہیں، گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
سونے کی قیمت میں مزید ایک سو روپے کی کمی ہوئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 88 ہزار روپے ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 60 ہزار 4 سو روپے ہے۔
آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جب آخری بار قیمتیں جاری کی گئیں تو اس وقت 24 قیراط سونے کی قیمت دو لاکھ پندرہ ہزار روپے تھی۔
دوسری جانب آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایشن پیر 9 اکتوبر سے ایک بار پھر نرخ جاری کرے گی۔