ملتان: شادی کی تقریبات میں ون ڈش کی خلاف ورز ی معمول بنتی جا رہی ہے۔ کمشنر انجینئر ڈویژن انجینئرعامر خٹک نے شادی ہالز میں ون ڈش کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو فوری کریک ڈاؤن شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
کمشنر انجینئر ڈویژن انجینئرعامر خٹک نے کہا کہ شادی کے تمام فنکشنز پر ون ڈش کی پابندی عائد ہے۔
عامر خٹک کا کہنا ہے کہ گھروں میں شادی کی تقریبات پربھی ون ڈش کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہے۔
کمشنر انجینئر ڈویژن کے حکم کے مطابق ون ڈش کی خلاف ورزی پر شادی ہال مالکان، ایونٹ آرگنائزر پر بھی مقدمہ درج کروایا جائے گا۔