ممبئی: بھارتی اداکارہ گوتامی ٹیڈیملا نے 25 سال بعد حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے اپنا تعلق توڑ لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی اداکارہ گوتامی ٹیڈیملا نے بی جے پی کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 سال پارٹی میں رہنے کے دوران انہیں ناقابل بیان اور ناقابل تصور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پارٹی رہنماؤں سے بھی مشکل وقت میں ساتھ نہیں دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس شخص کی وجہ سے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا پارٹی نے میرے بجائے اس کا ساتھ دیا۔ پوری زندگی سخت محنت کی تاکہ میں معاشی طور پر مضبوط ہوسکوں اور اپنی بیٹی کو بہترین مستقبل دے سکوں۔
مجھے بی جے پی کے رہنما سی الاگاپن نے مالی طور پر شدید نقصان پہنچایا۔ اداکارہ نے کہا کہ دکھ اور تکلیف کے ساتھ استعفیٰ دے دیا ہے۔ میں اپنی بچی کے مستقبل اور انصاف کے لیے لڑائی جاری رکھوں گی۔