اداکارہ فاطمہ آفندی نے انکشاف کیا ہے کہ دوست ان کے پاس اکثر مفت کھانا کھانے چلے آتے ہیں۔
حال ہی میں فاطمہ آفندی نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی، جہاں دورانِ گفتگو انہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے اب اپنا ریسٹورنٹ کھول لیا ہے لیکن دوستوں سے تنگ آ گئی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ اکثر دوست مجھ سے رابطہ کرتے ہیں اور خواہش کا اظہار کرتے ہیں کہ تمہارے ریسٹورنٹ آئیں گے لیکن تم ہم سے پیسے تو نہیں لو گی نہ۔
جس پر میں چپ ہو جاتی ہوں اور دل ہی دل میں سوچتی ہوں کہ آپ لوگ دیگر مہنگے مہنگے ریسٹورنٹس میں کھانے کیلئے جاتے ہیں تاکہ انہیں سپورٹ کیا جاسکے۔تو میرے ساتھ ہی ایسا کیوں، بس ایسے لوگوں کیلئے ایک ہی پیغام دینا چاہوں گی کہ آپ لوگ شرم کرو اور اب تو حد ہو گئی ہے۔