فلسطین کی حمایت کرنے پر عرب اسرائیلی اداکارہ مائیسہ عبدل ہادی کو گرفتار کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عرب اسرائیلی اداکارہ مائیسہ عبدل ہادی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی تھی جس میں اُنہوں نے 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر اچانک حملے کی حمایت کی تھی۔
مائیسہ عبدل ہادی کی سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد اسرائیلی پولیس نے اُنہیں گرفتار کرلیا ہے، اسرائیلی پولیس نے مائیسہ کا نام لیے بغیر اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے ایک اداکارہ کو گرفتار کرلیا ہے جنہوں نے حماس کی حمایت کی۔
اسرائیلی پولیس کے بیان میں حماس کے حملے کو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ دہشت گردی کے لیے اشتعال انگیزی اور حمایت کے خلاف پولیس کی لڑائی ہمہ وقت جاری رہتی ہے۔