پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں میں ناقص کارکردگی کے باعث تین سال سے زائد عرصے سے تعینات سکول سربراہان کوتبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا
تفصیلات کے مطابق ایجوکیشن اتھارٹیز کی نا اہلی کے باعث 50 فیصد سے زائد سکولوں کے سربراہان دس دس سال سے زائد عرصے سے ایک ہی اسٹیشن پر تعینات ہیں
قوانین کے مطابق کوئی سرکاری آ فیسر تین سال سے زائد ایک عہدے پر تعینات نہیں رہ سکتا۔
ایجوکیشن اتھارٹز کی نا اہلی کے باعث سکول سربراہان ایک ہی عہدے پر براجمان ہیں تاہم اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ تین سال اور 80 فیصد سے کم نتائج پر سکول سربراہان کو فوری تبدیل کر دیا جائے گا