لسببن: غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم سے متعلق تبصوروں کے بعد دنیا کی سب سے نمایاں ٹیک کانفرنسوں میں سے ایک کے سی ای او نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویب سمٹ کے سی ای او پیڈی کوسگریو نے ابتدائی طور پر 13 اکتوبر کو اسرائیلی جنگی جرائم کے حوالے سے ٹویٹ کرنے کے بعد غم و غصے کو جنم دیا ہے۔
انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ جنگی جرائم، جنگی جرائم ہیں بھلے اتحادیوں کی طرف سے کیے گئے ہوں۔ ان کے لیے آواز اٹھانی چاہیے۔ پیڈی کوسگریو کے تبصرے کے بعد ایمیزون، گوگل، میٹا اور انٹیل سمیت درجنوں ٹیک فرموں اور سرمایہ کاروں بشمول اسرائیل نے 13 نومبر کو پرتگال میں ہونے والی ویب سمٹ سے بائیکاٹ کردیا ہے۔