معروف ٹک ٹاکر علیزہ سحر پرائیویسی کی خلاف ورزی کے ان افسوسناک واقعات کی تازہ شکار ہیں، جن کی بنا پر پہلے بھی ایسے کئی حادثے رونما ہوچکے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت سامنے آیا جب کسی نے سوشل میڈیا پر علیزہ سحر کا ایک کلپ لیک کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے تمام سوشل سائٹس پر پھیل گیا۔
بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کلپ شیئر کرنے والوں کی مذمت کی اور لوگوں سے درخواست کی کہ وہ علیزہ سحر کی مبینہ جنسی فوٹیجز کو پھیلانا بند کر دیں۔
تاہم اب تک اس بات کا تعین نہیں ہوسکا ہے کہ علیزہ سحر کی مبینہ غیراخلاقی ویڈیو سوشل میڈیا پر سب سے پہلے کس نے پوسٹ اور شیئر کی؟
بتایا جاتا ہے کہ وائرل کی گئی ویڈیو ایک ویڈیو چیٹ پر مشتمل ہے جس میں مبینہ طور پر علیزہ سحر دوسرے شخص کے سامنے خود کو برہنہ ظاہر کرتی ہے۔ تاہم آزادانہ طور پر اس وائرل کلپ کی تصدیق ہونا باقی ہے۔
ویڈیو کے آن لائن شیئر ہونے کے بعد انٹرنیٹ صارفین نے طرح طرح کے تبصرے کیے، اسی اثنا میں کچھ نے یہ دعویٰ بھی کردیا کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد علیزہ نے خودکشی کر لی ہے۔
علیزہ سحر کون ہے؟
علیزہ سحر سوشل سائٹ ٹک ٹاک پر لاکھوں، جبکہ یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ملین سے زیادہ فالوورز رکھنے والی معروف ولاگر اور سوشل انفلوئنسر ہیں۔
وہ پنجاب سے تعلق رکھتی ہیں اور ٹک ٹاک و دیگر پلیٹ فارمز پر پنجاب کے دیہی ماحول اور دیہی گھریلو و سماجی زندگی کو اجاگر کرنے کیلئے مشہور ہیں۔
بد قسمتی سے آج کل سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات اور انفلوئنسر اکثر پرائیویسی کی خلاف ورزی کے واقعات کا نشانہ بن رہے ہیں، علیزہ سحر ان میں سے تازہ شکار ہیں۔