آئی سی سی ورلڈکپ کے 27ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 389 رنز کا ہدف دیا جو نیوزی لینڈ نہ بنا سکا۔
آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 65 گیندوں پر 81 رنز بنائے اور وہ فلپس کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، ٹریوس ہیڈ نے 67 گیندوں پر 109 رنز بنائے اور وہ بھی گلین فلپس کا شکار بنے۔
آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 228 کے سکور پر گری، اسٹیون اسمتھ 18 رنز بنا کر فلپس کی گیند پر بولٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے،
مچل مارش نے 36 رنز بنائے اور وہ مچل سینٹنر کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے، اس وقت آسٹریلیا کا مجموعی سکور 264 تھا۔
آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 274 کے مجموعی سکور پر گری، مارنس لیبشگن 18 رنز بنا کر مچل سینٹنر کی گیند پر رویندرا کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔
325 کے مجموعی سکور پر آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ گر گئی، گلین میکس ویل نے 24 گیندوں پر 41 رنز بنائے اور وہ نیشم کی گیند پر بولٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔
جوش انگلس نے برق رفتار 38 رنز بنائے اور وہ بولٹ کی گیند پر فلپس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے، آسٹریلیا کی آٹھویں وکٹ پیٹ کمنز کی گری انہوں نے 14 گیندوں پر 37 رنز بنائے، انہیں بھی بولٹ نے آئوٹ کیا۔
مچل سٹارک ایک رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ ایدم زمپا بغیر کوئی رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، جوش ہیزل بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آئوٹ رہے۔