محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم کے سرد رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کےجنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں درجہ حرارت منفی3 اوراسکردومیں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔