بالاکوٹ کے علاقے کوٹ گلی میں جنگلی ریچھ آبادی میں گھس آیا۔
تفصیلات کے مطابق ریچھ کے حملے سے ایک شخص زخمی ہوگیا جس کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دو ماہ کے دوران تین حملوں میں چار افراد کو زخمی ہوئے ہیں۔
ریچھ مویشیوں پر بھی حملہ آور ہوا جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ مقامی افراد نے متعلقہ حکام سےنوٹس لینےکامطالبہ کردیا۔