Trending Now

محسن نقوی کا شادی تقریبات میں ون ڈش، وقت کی پابندی کی خلاف ورزی کا نوٹس

 وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شادی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیا ہے۔ 

تفصیالت کے مطابق وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں شادی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو شادی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی کے لئے  ہدایات جاری کر دی ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ون ڈش اور رات 10بجے کے اوقات کار پر من و عن عملدرآمد کرایا جائے۔ ہالز کے ساتھ فارم ہاؤسز میں ہونے والی شادی تقریبات میں بھی ون ڈش یا اوقات کار کی پابندی کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ ون ڈش یا اوقات کار کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

Read Previous

بالا کوٹ: ریچھ کی آبادی میں مٹرگشتیاں، حملےسے ایک شخص زخمی

Read Next

لاہور: 4 میگا پراجیکٹس کی تکمیل،رواں ماہ ٹریفک کیلئے کھول دیے جائیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *