سپیشل جج انسداد دہشت گردی ملک اعجاز آصف نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی 9 مئی واقعات کے 12مقدمات میں عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ہے اور سرکار کو 18 نومبر کے لئے نوٹس جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سائلان کی طرف سے سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ نے پیروی کی۔ شیخ رشید اور راشد شفیق کو 9 مئی کے 12 مقدمات میں تتمہ بیانات کے ذریعے 29 ستمبر کو ملزم نامزد کیا گیا تھا۔
وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ ایک ہی دن کے تمام مقدمات میں شیخ رشید اور راشد شفیق کا نام ڈالنا سیاسی انتقام اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی بدترین مثال ہے۔ قانون میں تتمہ بیان کی کوئی حثیت نہیں ہے۔