لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نماز جنازہ میں نگران وزیراعظم ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے شرکت کی۔
وزیردفاع سمیت سینئر فوجی اور سول حکام نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
فوجی جوانوں ، شہید کے اہلخانہ اور عوام کی بڑی تعداد بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئی۔
شہید نائیک خوشدل خان، نائیک رفیق خان اور نائیک عبدالقادر کی نماز جنازہ آبائی علاقوں میں ادا کی گئی ۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ مسلح افواج ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، مادر وطن سے دہشتگردی کاخاتمہ ہر قیمت پر کیا جائے گا۔