فواد چودھری کے خلاف چوری اور ناجائز قبضے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی، ان کی اہلیہ حبا فواد نے ایف آئی آر کی کاپی سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔
یہ ایف آئی آر چوہدری نعمان کی جانب سے کرائی گئی، دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چودھری فواد سابقہ وفاقی وزیر30 نومبر 2020ء کو اپنے ہمراہ نامعلوم مسلح افراد لائے اور اس کے بڑے بھائی شاہد آصف کی رہائش پر آئے اور تالہ توڑ کرسامان چوری کر لیا گیا۔
سامان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا کہ چھ بوری کھاد ڈی اے پی، یوریا چھ بوری، چار عدد چارپائیاں، میز کرسیاں، صوفہ سیٹ چوری کرکے لے گئے جس کی مالیت چالیس ہزار روپے بنتی ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ جاتے ہوئے مکان کا ناجائز قبضہ جمعہ خان بلوچ کے حوالے کر گئے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق وفاقی وزیر تین نومبر 2023ء کو مسلح افراد کے ہمراہ آئے اور کہا کہ سول کورٹ سے کیس واپس لے لو بصورت دیگر قتل کر دیے جاؤ گے۔