کراچی : اداکارہ فضا علی کاکہنا ہےکہ طلاق کے بعد مشکلات پیش آئیں لیکن تمام مسائل کا مقابلہ کرکے زندگی کو آگے بڑھایا۔فضا علی نے نجی ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ طلاق کے بعد مشکلات پیش آئیں لیکن تمام مسائل کا مقابلہ کرکے زندگی کو آگے بڑھایا۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عام طور پر لوگ طلاق یافتہ خواتین سے مشورے تک نہیں مانگتے اور ان سے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ ان کی اپنی شادی تو چلی نہیں، وہ کیا دوسروں کو مشورہ دیں گی۔ طلاق بہت بڑا صدمہ ہوتا ہے، جسے ہر کوئی برداشت نہیں کر پاتا، بعض خواتین طلاق کے بعد محدود ہوجاتی ہیں، وہ اپنی سہیلیوں سے ملنا تک چھوڑ دیتی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب میں سکول میں پڑھتی تھی، تب سے رشتے آتے تھے جو کالج کی پڑھائی تک جاری رہے لیکن پھر ان کی شادی کے رشتے آنا کم ہوگئے۔
ایک سوال کے جواب میں فضا علی نے دعویٰ کیا کہ انہیں شادی کا سال یاد نہیں اور نہ ہی وہ اسے یاد رکھنا چاہتی ہیں، البتہ کہا کہ گوگل پر ان کی شادی سے متعلق معلومات دستیاب ہوگی ۔اداکارہ نے طلاق کی وجوہات پر بات نہیں کی، نہ ہی سابق شوہر فواد فاروق کی برائیاں کیں، البتہ بتایا کہ طلاق کے بعد انہیں ضرور مشکلات پیش آئیں لیکن انہوں نے تمام مسائل کا مقابلہ کرکے زندگی کو آگے بڑھایا۔