انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2023 میں اب تک 10 لاکھ سے زائد شائقین سٹیڈیمز میں میچز دیکھ چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کا نے کہا ہےکہ ورلڈکپ 2023 کرکٹ کی تاریخ کا فینز کی تعداد کے حوالے سے سب سے بڑا ایونٹ بن گیا ہے جس میں 10 لاکھ سے زائد شائقین سٹیڈیمز میں میچ دیکھ چکے ہیں۔
ایونٹ میں 10 لاکھ تماشائیوں کا سنگ میل نریندرا مودی سٹیڈیم احمد آباد میں کھیلے گئے جنوبی افریقہ اور افغانستان کے میچ میں عبور ہوا جبکہ 15 اور 16 نومبر کو سیمی فائنلز اور 19 نومبر کا فائنل میچ ابھی باقی ہے۔
اس حوالے سے آئی سی سی ایونٹس ہیڈ کرس ٹیٹلے کا کہنا ہے کہ ریکارڈ تماشائیوں کا آنا ایک روزہ کرکٹ فارمیٹ میں شائقین کرکٹ کی دلچسپی کا ثبوت ہے۔