متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمت ایک ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ گزشتہ روز سونے کے 10 گرام کی قیمتوں میں 10 درہم کمی ہوئی، ایک ہفتے کے دوران 10 گرام سونے کی قیمت میں 65 درہم کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق دبئی گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت میں مزید ایک درہم کمی ہو گئی، جس کے بعد نرخ 234.75 درہم پر آ گئے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 10 درہم کم ہو کر 2 ہزار 347.50 درہم ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں 22 قیراط سونے کی فی گرام قیمت 0.75 درہم کم ہو کر 217.50 درہم جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 7.5 درہم کم ہونے کے بعد 2 ہزار 175 درہم ہو گئی ہے۔