کراچی میں ٹرین کی زد میں آکر نگران صوبائی وزیر کا حقیقی بھائی محمد حسن مری جاں بحق ہو گیا.
نگران وزیر خدا بخش مری کا بھائی کراچی کے علاقے سٹیل ٹاؤن میں گھگھر پھاٹک قادر نگر کے قریب کانوں پر ہینڈ فری لگائے پھاٹک کے قریب گھوم رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا، متوفی کی لاش قریبی اسپتال منتقل کر دی گئی۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متوفی نوجوان بکریاں چراتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوا ہے۔
پولیس نے افسوسناک واقعے کی شواہد کی روشنی میں تفیش شروع کر دی۔ متوفی محمد حسن مری کی نماز جنازہ کل صبح ملیر میں ادا کی جائے گی۔