پہلے کاروباری روز کے دوران روپے کی قدر میں مزید کمی جبکہ انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگاہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج بدھ کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 52 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 287 روپے 3 پیسے سے بڑھ کر 287 روپے 55 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
چینی کی قیمت میں 52 روپے فی کلو کمی
آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 77 پیسے کا اضافہ ہونے کے بعد 287 روپے 80 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے اختتام پر 13 پیسےمہنگا ہونے کے بعد ڈالر 287 روپے 3 پیسے پر بند ہوا تھا۔