: اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں غیر حاضر ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کر دیے۔
سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت ہوئی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں شاہد خاقان عباسی پیش ہوئے۔
وکیل صفائی ظفر اللّٰہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بحال ہونے والے کیسز کے حتمی فیصلے سے روکا ہے۔
احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس پر سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔